ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مغلوں جیسا برتاؤ کر رہی ہے فڑنویس حکومت:سامنا

مغلوں جیسا برتاؤ کر رہی ہے فڑنویس حکومت:سامنا

Mon, 30 Jan 2017 12:28:10  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 29؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایم سی انتخابات کے لیے بی جے پی سے اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیوسینا نے اس پر شدید حملہ بولا ہے اور اس کاموازنہ مغلیہ حکومت سے کیا ہے۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں لکھا ہے کہ بی جے پی اپنی سہولت کے مطابق ،اپنے ہندوتوا کے ایجنڈے کو بھول رہی ہے۔شیوسینا نے فڑنویس حکومت کے اس سرکلر پر بھی شدید حملہ بولا ،جس میں سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں دیوی دیوتاؤں کی تصاویر کی نمائش پر پابندی لگانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے ’سامنا‘ نے اپنے اداریہ میں لکھاکہ ہندوتو اور بھگوان رام کے مندر کے نام پر اقتدار میں آنے والے لوگ اور گنگا ندی سے بوتلوں میں پانی بیچنے والے اب ریاست سے ہمارے دیوتاؤں کو جلاوطن کرنے کو تیار ہیں۔حالانکہ شیوسینا کی مخالفت کے بعد حکومت نے آنا فانا میں سرکلر کو واپس لے لیا۔بی ایم سی انتخابات کے لیے 20سالوں سے چلے آ رہے اتحاد کے الیکشن سے پہلے ٹوٹنے کے بعد دونوں پارٹیوں میں تلخی صاف نظر آرہی ہے۔سامنا نے اپنے اداریہ میں آگے لکھاکہ سینا ایک ہیرے کی طرح ہے، وہ ان کھٹملو ں کے ساتھ نہیں رہ سکتی، جنہوں نے مہاراشٹر کے وقار کو ٹھیس پہنچایا ہے۔چھترپتی شیواجی کو یاد کرتے ہوئے سامنے نے لکھا کہ عظیم حکمران نے کبھی مذہب کے ساتھ سیاست نہیں کی۔انہوں نے ہندو دیوتاؤں کو مغلوں سے بچایا،حالانکہ موجودہ حکومت مغلوں جیسا برتاؤ کر رہی ہے۔سوراج کے دور میں بھی یہ حکومت اپنے ہی دیوتاوں پر حملے شروع کر چکی ہے۔


Share: